”دھی رانی“ پروگرام کے تحت میانوالی میں 28جوڑوں کی اجتما عی شادی کی پروقار تقریب, صوبائی وزیر اور اہم شخصیات کی شرکت

”دھی رانی“ پروگرام کے تحت میانوالی میں 28جوڑوں کی اجتما عی شادی کی پروقار ...
”دھی رانی“ پروگرام کے تحت میانوالی میں 28جوڑوں کی اجتما عی شادی کی پروقار تقریب, صوبائی وزیر اور اہم شخصیات کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے اجتماعی شادیوں کے ”دھی رانی“ پروگرام کے تحت میانوالی میں 28جوڑوں کی اجتما عی شادیوں کی پروقار تقریب نجی شادی ہال میں منعقدہ ہو ئی۔تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سما جی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تھے۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر شادی ہال پہنچے تو ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ نے ان کا استقبال کیا اور انھیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

 صوبائی وزیر سما جی بہبود وبیت الما ل پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز اقدام ہے جس کی ما ضی میں کہیں مثال نہیں ملتی اوریہ پروگرام ایک ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد ہے۔  وزیرا علیٰ پنجاب کا عزم ہے کہ پنجاب کی عوام کیلئے گھر بنائیں گے اور بسائیں گے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب ان بیٹیوں کے دلوں کی آواز بنی ہیں، ان کے خوبوں کی تعبیر پوری کی اور اب پنجاب کی ہماری یہ بہنیں عزت وقار کے ساتھ نئی زندگی کے سفر کا آغاز کر یں گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے شفیق ماں کا کردار ادا کر کے ان بیٹیوں کیلئے فلاحی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔انھوں نے تما م نوبیاہتا جو ڑوں کو زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد اور 1 لاکھ روپے کی سلا می پیش کی۔ حکومت پنجاب کی جا نب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالیت کے تحائف بھی دیئے گئے ۔ اس موقع پر شادی شدہ جوڑوں اور ان کے والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

 تقریب میں ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ، سابق ایم پی اے انعام اللہ خان نیازی، سابق ایم پی اے ملک فیرو ز جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ، عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ، پپلاں اعجاز عبدالکریم، ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر سرگودھا میڈم شاکر ہ نورین، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر ڈاکٹر ملک محمد نا صر، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل افتخار سلیم بھٹی، ڈائر یکٹر ایڈمن فیض نعیم وڑائچ،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم این ایل حکیم ایو ب قریشی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن سیکرٹری ملک محمد رمضان کے علاوہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور نوبیاہتا جوڑوں کے والدین اور ان کی فیملز نے شرکت کی۔