عمران خان علیمہ خان کے معاملے پر ادھر ادھر کی باتیں کررہے ہیں:صوبائی وزیر

عمران خان علیمہ خان کے معاملے پر ادھر ادھر کی باتیں کررہے ہیں:صوبائی وزیر
عمران خان علیمہ خان کے معاملے پر ادھر ادھر کی باتیں کررہے ہیں:صوبائی وزیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر جنگلات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ عمران خان علیمہ خان کے معاملے پر ادھر ادھر کی باتیں کررہے ہیں، حکومت ہر چیز سے پیچھے ہٹ رہی ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ”سوال یہ ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے جو کچھ کہا گیا ، اس میں سے ایک بات پربھی یہ قائم نہیں رہے ، حکومت ہر چیز سے پیچھے ہٹ رہی ہے ، ایمنسٹی سکیم پر عمران خان کابیان ہے کہ جو اس مستفید ہوتے ہیں ، ان کا کچا چٹا کھولوں گا لیکن اب علیمہ خان کے معاملے پر ادھر ادھر کی باتیں کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا محال کردیا ، یہ جھوٹ بول کر حکومت میں آئے ہیں، ملک میں دہرا معیار ہے ، سب لوگ کہتے ہیں کہ سیاسی انتقام لیا جارہا ہے ۔

مزید :

قومی -