پولیس کی کارروائیاں ،18ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

پولیس کی کارروائیاں ،18ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 18 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد اور گلشن حدید میں پولیس نے6 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔بوٹ بیسن پولیس نے شیشہ مافیا کے 5کارندے گرفتار کرکے 31 مضر صحت شیشے برآمد کرلیے ہیں۔ محمود آباد پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ایس ایس پی سینٹرل محمد عارف اسلم راؤ کی سربراہی میں حیدری مارکیٹ پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ گلبہار پولیس نے منشیات فروش گرفتارکرکے ایک کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔پولیس نے کراچی اکیڈمی کے قریب مقابلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے، ملزمان سے دوپستول چھینے گئے موبائل فونز کیش اورموٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔