یو گی حکومت کے وزیر راج بھر کا بی جے پی کو100 دن کا الٹی میٹم

یو گی حکومت کے وزیر راج بھر کا بی جے پی کو100 دن کا الٹی میٹم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لکھنو(آئی این پی ) اتر پردیش کی یوگی حکومت میں وزیر اوم پرکاش راج بھر نے این ڈی اے میں شامل چھوٹی پارٹیوں کو توجہ نہ دیئے جانے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی کو 100 دن کا الٹی میٹم دیدیاجس میں سے 12 دن گزر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس دوران(بقیہ 44نمبرصفحہ7پر )
ہماری باتیں نہیں سنی گئیں تو پھر این ڈی اے سے علیحدہ ہو کر اتر پردیش کی سبھی 80 سیٹوں پر انتخابات لڑیں گے۔راج بھر نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ فی الحال ہم بی جے پی کے ساتھ ہیں لیکن اس کے لیے انھیں چاہیے کہ وہ ہماری باتوں پر توجہ دیں۔راج بھر نے کہا کہ اگر وہ ہمیں ساتھ نہیں رکھنا چاہتے تو ہم زبردستی ان کے ساتھ نہیں رہیں گے۔ اوم پرکاش کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت پسماندہ طبقات کے مسائل پرکوئی توجہ نہیں دے رہی۔وہ صرف تقسیم کرنے والی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔