قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ میں کورونا ٹیسٹ کلیئر 

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے جنوبی افریقہ میں کورونا ٹیسٹ کلیئر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

ڈربن(آئی این پی)جنوبی افریقہ پہنچنے والی قومی ویمن کرکٹ اسکواڈ کے تمام ممبران کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ کھلاڑی  آج پریکٹس کا آغاز کریں گی۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں پہلا کوویڈ ٹیسٹ منفی آگیا، دوسرا ٹیسٹ جمعے کوہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق خواتین کرکٹ ٹیم کے سترہ کھلاڑیوں اور اسٹاف کے سات ممبران کا کورونا ٹیسٹ کلیئر ہوگیا۔ کھلاڑی  آج گروپس کی شکل میں پریکٹس کریں گے۔ اسکواڈ کو چھ گروپس میں بانٹ دیا گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلیں گی، پہلا ون ڈے بیس جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔