دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے، سراج رئیسانی شہید کی آخری گفتگو
کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءاور حلقہ پی بی 35 سے نامزد امیدوارنوابزادہ میر سراج رئیسانی شہید کی جلسے سے کچھ دیر قبل کی گفتگو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
نوابزادہ سراج رئیسانی شہید نے اپنے آخری جلسے سے کچھ دیر قبل خبر رساں ادارے آن لائن سے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے ملک دشمن قوتوں کو کسی بھی صورت ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے بلوچستان کو پرامن بنانے کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بلوچستان کے عوام نے دہشت گردی کاڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، ہم جمہوری لوگ ہیں اور ملک کی خاطر سب کچھ قربان کریں گے۔
خیال رہے کہ نوابزادہ سراج رئیسانی جمعہ کے روز ایک انتخابی جلسے کے دوران خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اس خوفناک دھماکے میں ان کے علاوہ بھی 197 لوگ شہید ہوئے ہیں۔