معروف عرب گلوکار کے کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی بھاگتی ہوئی سٹیج پر آئی اورسرعام ایسی شرمناک حرکت کردی کہ فوری گرفتار کرنا پڑگئی کیونکہ۔۔۔

معروف عرب گلوکار کے کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی بھاگتی ہوئی سٹیج پر آئی اورسرعام ...
معروف عرب گلوکار کے کنسرٹ کے دوران ایک لڑکی بھاگتی ہوئی سٹیج پر آئی اورسرعام ایسی شرمناک حرکت کردی کہ فوری گرفتار کرنا پڑگئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کرلیاگیا جب وہ بھاگتی ہوئی سٹیج پر آئی اور کنسرٹ کے دوران ہی مرد گلوکار کو گلے لگالیا ، ماجدالمہندس طائف میں ایک فیسٹول کے دوران پرفارم کررہے تھے جب خاتون سٹیج پر چڑھ آئی ۔
بی بی سی ورلڈ کے مطابق سعودی عرب میں کھلے عام مخلوط اجتماع کی اجازت نہیں ہے لیکن اس واقعے میں خاتون نے المہندس کو گلے لگا لیا جس کے بعد فوری طورسیکیورٹی متحرک ہوئی اور خاتون کو گلوکار سے الگ کردیا۔پرنس آف عرب کے نام سے مشہور ہونیوالے المہندس نے اس ضمن میں کسی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم اس واقعے کے بعد عراقی نژاد سعودی گلوکار نے پرفارمنس جاری رکھی ۔


سعودی اخبار ’عکاظ‘کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر مذکورہ خاتون کے خلاف ہراساں کرنے کے الزامات عائد کریں گے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خواتین کو گاڑی چلانے ، سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دیئے جانے کے باوجود کچھ پابندیاں جوں کی توں ہیںجس میں لباس کی پابندی بھی لازمی ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -