عید الفطر کے پیش نظر ضمانتوں کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے کاحکم

عید الفطر کے پیش نظر ضمانتوں کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہورنے عید الفطر کے پیش نظر ملزموں کی ضمانتوں پر رہائی کی درخواستوں پر فوری اور بلا جھجک فیصلے کرنے کاحکم دے دیا ۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عابد حسین قریشی کی جانب سے لاہور کے تمام جوڈیشل افسروں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں عید الفطر منائی جا رہی ہے جبکہ مختلف مقدمات میں ملوث ملزم جیلوں میں قید ہیں اور ان کی ضمانت پر رہائی کی درخواستیں زیر التواء ہیں ۔ مراسلے میں جوڈیشل افسروں کو واضح طور پر حکم دیا گیا ہے کہ ملزموں کی ضمانت پر رہائی کے کیسز کو ایک عدالت سے دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی درخواستیں دائر ہونے کی بنیاد پر ضمانتوں کے کیسز کی کارروائی نہ روکی جائے، مراسلے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ عیدالفطر کے قریب ملزموں کی ضمانت پر رہائی کی درخواستوں پر کارروائی اسی صورت میں روکی جا سکے گی جب تک سیشن عدالت یا ہائیکورٹ کی جانب سے مزید کارروائی روکنے کا حکم نہیں مل جاتا، سیشن جج لاہور نے تمام جوڈیشل افسروں کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر سے قبل ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ بھی ملزموں کی ضمانتوں پر بلا جھجک فیصلے کریں جبکہ اس سے پہلے ڈیوٹی جوڈیشل افسران ملزموں کی ضمانتوں پر رہائی کی درخواستوں پر کوئی فیصلے نہیں کرتے تھے۔
، مراسلہ تمام جوڈیشل افسروں اور لاہور بار ایسوسی کو بھی بھجوا دیا گیاہے۔

مزید :

علاقائی -