وزیراعظم شہبازشریف ’’پرائم منسٹر آف ایکشن‘‘ قرار

وزیراعظم شہبازشریف ’’پرائم منسٹر آف ایکشن‘‘ قرار
وزیراعظم شہبازشریف ’’پرائم منسٹر آف ایکشن‘‘ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح، سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ سعودی وزیر برائے صنعت بندر بن ابراہیم الخریف نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم کو ’پرائم منسٹر آف ایکشن‘ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں۔آپ پاکستان کی ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں جس میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، آپ کا مشن ہمارا مشن ہے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہاکہ سعودی سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے۔ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ماضی میں پاکستانیوں نے سعودی عرب کے مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم اور سعودی وزیر خزانہ کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرے گا۔سعودی وزیر خزانہ نے سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کہاکہ پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ویژن 2030 کے حوالے سے حکومتی سطح پر اصلاحات کیں اور مشکل فیصلے کیے۔

مزید :

قومی -