قائم مقام آئی جی عثمان خٹک کیخلاف ایک اورتوہین عدالت کی درخواست دائر

قائم مقام آئی جی عثمان خٹک کیخلاف ایک اورتوہین عدالت کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں قائم مقام آئی جی عثمان خٹک کے خلاف ایک اورتوہین عدالت کی درخواست دائرکردی گئی ،عدالت عالیہ میں عثمان خٹک کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے،عدالت نے 3 جولائی کو جواب طلب کرلیاہے۔بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے توہین عدالت کی درخواست میں قائم مقام آئی جی اورایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر حمید کھوکھرکوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ،تھانہ کالیکی ضلع حافظ آباد میں قتل کا مقدمہ درج کرایا گیا،جس کی تفتیش تبدیل کروانے کے لئے متعلقہ افسران اور آئی جی پنجاب کو درخواست دینے کے باوجود تفتیش تبدیل نہ کی گئی ی گئی جس پردرخواست گزارنے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے 4مئی 2017ء کو درخواست نمٹاتے ہوئے آئی جی پنجاب کو زیرالتواء عرضداشت پردس روزمیں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم کے با وجود آئی جی نے فیصلہ کرنے میں نااہلی دکھائی۔درخواست گزار کی استدعااورعدالت کی حکم عدولی پرآئی جی کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -