پولیس خدمت مرکز ٹاؤٹ مافیا کے خاتمہ میں کلیدی کردار نبھائے گا‘ سی پی او

پولیس خدمت مرکز ٹاؤٹ مافیا کے خاتمہ میں کلیدی کردار نبھائے گا‘ سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی اوملتان محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ ضلع ملتان کے شہریوں کی سہولت کے لیے کئی ہفتوں کی محنت کے بعد پولیس خدمت مرکز بنایاگیا ہے،جو کہ تھانہ کلچر سمیت ٹاوٹ مافیا کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ شہریوں کو دستاویزات کی فوری فراہمی اب ممکن بن گئی ہے۔ پنجاب بھر میں ملتان ضلع یہ مثال بنارہاہے جس کے بعد امید ہے اسکا دائرہ کار دیگر اضلاع تک بڑھے(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )
گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس خدمت مرکز میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس خدمت سنٹر کیلئے فنڈز مقامی طور پر مختلف مدات سے نکال کر خرچ کئے گئے ہیں،انہوں نے خدمت سنٹر کے اہم نکات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس خدمت سنٹر میں شہریوں کو ایک چھت تلے 12سہولیات میسر ہونگی،گمشدگی دستاویزات کی رپورٹ،اندراج کرایہ داری،ایف آئی آر کی کاپی،ملازمین کا اندراج، گاڑیوں کی تصدیق کے عمل کو مزید شفاف بنایا گیا ہے اور کاغذات کے ساتھ چیسز نمبر کی تصاویر بھی ساتھ دی جائیں گی، اس کے علاوہ ،تصدیق کے سرٹیفکیٹ ، کرائم کی اطلاع،لرنر لائسنس، تجدید اور پولیس سے متعلق دیگر سہولیات بھی یہاں میسر ہوں گی، سی پی ا و ملتان کا کہنا تھا کہ اسکا باضابطہ افتتاح عید کے قریب کیا جائیگا، تاہم ابتدائی طور پر اسے عوام کیلئے عارضی طور پر کھولا گیا ہے تاکہ فیڈ بیک لیا جاسکے، سی پی او احسن یونس نے امید ظاہر کی کہ اس سنٹر کی کامیابی میں تمام شہر ی اپنا کردار ادا کریں گے اور اپنے فیڈ بیک اور تجاویز سے افسرا ن کو اگاہ کر تے رہیں گے، شمش آباد کا سہولت سنٹر اپناکام جاری رکھے گا، قلعہ کہنہ کے بعد دیگر علاقوں شجاع آباد،جلالپور،بستی ملوک اور قادر پور راں میں بھی اس طرح کے سنٹر بنائے جائیں گے،جہاں ممکن نہ ہوا ان تھانوں کے فرنٹ ڈیسک کی توسیع دی جائیگی۔دوسری جانب پولیس خدمت سنٹر میں آئے سائلین نے دی گئی سہولیات اور دستاویزات کی فی الفور فراہمی پر اطمینا ن کا اظہار کیا۔