تحریک انصاف ”بلے “ کے نشان پر الیکشن لڑ سکتی ہے: الیکشن کمیشن

تحریک انصاف ”بلے “ کے نشان پر الیکشن لڑ سکتی ہے: الیکشن کمیشن
تحریک انصاف ”بلے “ کے نشان پر الیکشن لڑ سکتی ہے: الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اثاثہ جات اور واجبات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نوازشریف کو کلین چٹ دینے والے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دیدیا ۔’’تحریک انصاف بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتی ہے‘‘۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کے معاملے پر درخواست کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کا انتخابی نشان بحال کر تے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کا اہل قرار دیدیا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا ”بلے “ کا نشان بحال کر تے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔پارٹی نشان انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلا ت جمع کرانے پر بحال کیا گیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے واضح طور پر فیصلہ سنا دیا ہے کہ تحریک انصاف بلے کے نشان پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔

مزید :

قومی -