دبئی کا مہنگا ترین گھر " سنگِ مرمر کا محل" فروخت کیلئے پیش، قیمت کتنی ہے اور اندر کیا کچھ ہے؟ جان کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

دبئی کا مہنگا ترین گھر " سنگِ مرمر کا محل" فروخت کیلئے پیش، قیمت کتنی ہے اور ...
دبئی کا مہنگا ترین گھر
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ورسیلز  کی ایک حویلی دبئی میں 750 ملین درہم (204 ملین ڈالر) میں فروخت کے لیے  پیش کی گئی ہے۔ یہ اب تک پیش کی جانے والی دبئی کی سب سے مہنگی رہائشی پراپرٹی ہے۔ یہ گھر ایمریٹس ہلز کے پوش علاقے میں ہے۔ اس  گھر کا اندرونی رقبہ 60 ہزار  مربع فٹ  ہے ۔ چار ہزار مربع فٹ پر پانچ بیڈ روم ہیں اور مرکزی بیڈ روم عام گھروں سے بھی بڑا ہے۔ گراؤنڈ فلور پر کھانے اور تفریح ​​کے لیے کمرے ہیں۔ دیگر سہولیات میں 15 کاروں کا گیراج، 19 باتھ رومز، انڈور اور آؤٹ ڈور پول، دو گنبد، ایک  80 ہزار  لیٹر  کورل ریف ایکویریم، ایک پاور سب سٹیشن اور پینک روم  شامل ہیں۔ 

بلومبرگ کے مطابق اس گھر کو "سنگِ مرمر کا محل" کا نام دیا گیا ہے، اسے مشہور اطالوی پتھر سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس کی تعمیر پر 80 سے 100 ملین درہم کے اخراجات آئے تھے۔ اس کی  تعمیر میں تقریباً 12 سال لگے اور یہ 2018 میں مکمل ہوا۔ بروکریج کا کہنا ہے کہ کاموں میں 70 ہنر مند کارکنوں کی طرف سے نو مہینے کے وقت میں سات لاکھ سونے کے اوراق سے اس کی ڈیزائننگ کی گئی تھی۔