صرافہ بازار

صرافہ بازار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

       لاہور(کامرس رپورٹر)عالمی منڈی میں جمعرات کے روز بھی خالص سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور مارکیٹ کے اختتام پر ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 1367.80ڈالر فی اونس ہو گئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ خالص سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور ایک تولہ خالص سونے کی قیمت 51ہزار روپے سے بڑھ کر 52ہزار روپے ہو گئی۔24قیراط دس گرام سونے کی قیمت 44571روپے،22قیراط دس گرام سونے کی قیمت 40875روپے اور چاندی کی قیمت 685روپے فی دس گرام رہی۔

بعض جیولرز کا کہنا ہے کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تاہم عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت بڑھ رہی ہے جس کے مقامی صرافہ مارکیٹ پر اثرات پڑ رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -