سنگدل شخص نےدودھ پیتا بچہ تاوان کیلئے اغواء کر لیا، ننکانہ صاحب سے بازیاب

کراچی: (ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگدل شخص نے کراچی سے 2 ماہ کا بچہ تاوان کیلئے اغوا ءکر لیا تاہم پولیس نے ننکانہ صاحب سے بازیاب کروا لیا۔
نجی ٹی وی" ڈان نیوز" کے مطابق ملزم نے چند روز پہلے کراچی میں ماں سے اس کا لخت جگر چھینا تھا اور تاوان کا مطالبہ کر رہا تھا جس پر ماں کو غشی کے دورے پڑ رہے تھے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی اور ملزم کو ٹریک کرتے ہوئے ننھے بچے کوپنجاب کے شہر ننکانہ صاحب سے بازیاب کروا لیا۔ ملزم کو تفتیش کیلئے حوالات میں بند کر دیا گیا۔
پولیس نے جب ننھے عبداللہ کو والدین کے حوالے کیا تو ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا، انہوں نے پولیس کی کارکردگی کی تعریف کی۔