چیف الیکشن کمشنر زیادہ مجبور نہ کریں،اسد قیصر کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا اعلان

چیف الیکشن کمشنر زیادہ مجبور نہ کریں،اسد قیصر کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا ...
چیف الیکشن کمشنر زیادہ مجبور نہ کریں،اسد قیصر کا مزاحمتی سیاست شروع کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے مزاحمت کی سیاست شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران اسد قیصر نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو نشانے پر لے لیا۔انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی کی کوئی عزت نہیں رہی، یہاں بندر بانٹ چل رہی ہے، ہمیں اتنا مجبور نہ کریں کہ ہم تمام آپشنز توڑ دیں۔اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جو رویہ آپ نے اختیار کیا ہوا ہے یہ آپ ہی کے گلے پڑے گا۔سابق سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے پوچھتے ہیں کیا آپ کو خوف خدا ہے؟ ہر میدان میں مقابلہ کریں گے۔