کسی بھی معاشرے کی ترقی میں آزاد میڈیا اہم کردار اد کرتا ہے : فیصل کریم کنڈی
پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گذشتہ روز اسلام آباد میں طلحہ محمودفاﺅنڈیشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز اینڈ الیکٹرانک میڈیا ایمپلائیز کنفڈریشن(ایپنک)کے اشتراک سے جڑواں شہروں کے میڈیا ورکرز میں رمضان و عید پیکج تقسیم تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں قازکستان کے سفیر یرزان کستافین، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف ، سابق وفاقی وزیرطلحہ محمود،مرکزی چیئرمین ایپنک محمد صدیق انظر،لوکل اہینک کے چئیرمین رانا رضوان ارشد ،ایم ڈبلیو او کے بانی صدر کلیم شمیم اورمیڈیا کارکنان نے بڑی تعدا دمیںشریک تھے۔ گورنر نے اس موقع پرلوکل ایپنک کے نومنتخب عہدیداراران سے حلف بھی لیا اور میڈیا کارکنان میں فا_¶نڈیشن کی جانب سے رمضان اور عید پیکج تقسیم کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنیک کے 2 میڈیا کارکنان کو عمرہ پر بھیجنے کااعلان کیا۔گورنرنے طلحہ فاﺅنڈیشن اور اپینک کے تعاون سے صحافیوں اورمیڈیاورکرزمیں رمضان فوڈپیکج تقسیم کرنے کی تقریب کو ایک بہترین سرگرمی قرار دیا اور کہا کہ خدمت خلق ہی عین عبادت ہے ۔ انہوں نے انسانیت کی بے لوث خدمت پر طلحہ محمود فا_¶نڈینش کے کردار کو بھی سراہا۔ا نہوں نے پاکستان میں آزاد اور مضبوط میڈیا کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں آزاد میڈیا اہم کردار ادا کرتا ہے۔گورنرنے جعفرایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کہاکہ پوری قوم جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہےں۔اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے بہادرجوانوں نے درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔پاکستان ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے اس کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے ،مٹھی بھر دہشتگرد ہماری پاک سرزمین کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔تقریب کے آخر میں راجہ جاوید،شیراز خان،عابد چوہدری،نازیہ ریاض ،فرحت فاطمہ،صوبیہ خان،اظہر سلطان،عرفان بخاری، منیر ملک،راو طاہر،عمران اشرف،گلزار گیلانی،خالد شیخ، اویس حمزہ،عثمان خان،خالد کمبوہ،عامر خان،راجہ خرم اور محمد سلطان باہو کو خصوصی شیلڈزبھی دی گئیں۔