حادثات میں 3افراد جاں بحق ، 2کی لاشیں بر آمد ، لڑکی نے خودکشی کر لی

حادثات میں 3افراد جاں بحق ، 2کی لاشیں بر آمد ، لڑکی نے خودکشی کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کبیروالا ‘ ہارون آبا د ‘ دو کوٹہ ‘ روجھان ‘ راجن پور ‘ میلسی ( نمائندگان) 3 افراد جاں بحق ‘ 11زخمی ہوگئے جبکہ 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں ‘ 21 سالہ لڑکی نے خود کشی کرلی ‘ اس حوالے سے کبیروالا+بٹہ کوٹ+اڈا کوٹ بہا درسے نامہ نگار+نمائندگان پاکستان کے مطابق غیرت کے نام قتل یا (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

خودکشی،جواں سالہ نوجوان کی نعش برآمد ،جسم پر تشدد کے نشانا ت ،تفصیل کے مطابق گزشتہ شام نواحی بھٹہ خشت بستی ریحان کے نزدیک کھیت میں ایک جواں سالہ نوجوان کی نعش پائی گئی جس کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانا ت تھے جب کہ اسکی جیبیں بھی مکمل طور پر خا لی تھیں تاہم اسکی شناخت اسکے بازو پر کندہ نام محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے جب کہ عمر تقریباََ30/35 سال کے قریب ہے، شبہ ہے کہ نامعلوم قاتلوں نے کسی اور مقام پر اسے قتل کر کے نعش بعدازاں یہاں ڈال دی اور فرار ہو گئے، سٹی پو لیس نے نعش قبضے میں لے پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ڈاہرانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان کی زخمی حالت میں نعش برآمد،پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی نعش ہسپتال منتقل,ڈاہرانوالہ روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم گاڑی سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا جاں بحق ہونے والے22/23سالہ نوجوان کی شناخت اشفاق نام سے ہو گئی ہے اشفاق چک سونڈہ علاقہ تھانہ ڈونگہ بونگہ کا رہائشی تھااور جائے وقوعہ کے قریب ہی کاٹن فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا پولیس تھانہ صدر نے نعش کو ہسپتال منتقل کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ دو کوٹہ سے نامہ نگار کے مطابق سپر چوک دنیا پور میں فلائی اوور نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ ایک بھائی موقع پر جاں بحق دوسرا زخمی ۔تفصیل کے مطابق نواحی چک نمبر 309ڈبلیو بی ڈوگراں والا کے رہائشی دو سگے بھائی فتح محمد اور محمد منشاء موٹر سائیکل پر دنیا پور سے واپس گھر جا رہے تھے کہ جب سپر چوک پر پہنچے تو اچانک موڑ کاٹتے ہوئے ٹرالر کی زد میں آ گئے جس سے فتح محمد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد منشاء شدید زخمی ہو گیا سپر چوک میں فلائی اوور نہ ہونے کے باعث آئے روز یہاں پر حادثات ہو جاتے ہیں اور لوگ موت کے منہ میں جا رہے ہیں ۔ روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق موٹر سائیکل کو ٹرالے کی ٹکر دو افراد جاں بحق ایک زخمی ریسکیو 1122 کے مطابق انڈس ہائی وئے بستی باجوہ کے قریب موٹر سائیکل کو تیز رفتار ٹرالرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد میر دوست اور رفیق موقع پر جاں بحق اور ایک شخص نزید زخمی ہوگیا ہے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی نزیر احمد کو شیخ خلیفہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بروقت پہنچا دیا اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے طبی امداد دی زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے جاں بحق ہونے والے اور زخمی نزیر احمد موٹر سائیکل سوار عبداللہ گوٹھ ضلع کشمور کے رہائشی بتائے جاتے ہیں موٹر سائیکل سوار کشمور سے مٹھن کوٹ جارہے تھے ریسکیو ون ون ٹو ٹو زرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ریسکیو ون ون ٹو ٹو اہلکاروں نے شیخ خلیفہ ہسپتال پہنچا دیا۔ راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق راجن پور کے نواحی علاقے موضع غازی آباد میں 21 سالہ لڑکی رابعہ نے مبینہ طور پر کالاپتھر پی کر زندگی کاخاتمہ کرلیا ، گذشتہ سے پیوستہ شب لڑکی کو طبیعت خراب ہو نے پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور داخل کیا گیا جہاں رات گئے لڑکی نے دم توڑ دیا ،ورثاء نے کسی قسم کی زہریلی اشیاء کھا نے یا کھلا نے کی نفی کی مگر ہسپتال کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ اس کے معدے میں زہریلی اشیاء موجود تھیں سٹی پولیس راجن پور کے انچارج اختر حسین نے بتایا کہ پولیس نے 174 کی کاروائی کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا ہے ہسپتال کی جانب سے میڈیکل رپورٹ ملتے ہی مزید کاروائی کی جائیگی ہلاک ہونے والی رابعہ نا می لڑکی راجن پور کے نواحی علاقے غازی آباد کے رہائشی لال بخش قوم کلاچی کی بیٹی بتائی گئی ہے ۔ میلسی سے نمائندہ پاکستان کے مطابق کراچی سے لاہور جانیوالی تیز رفتار ہینو بس موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو بچاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے بتایا گیا ہے کہ نجی کمپنی کی تیز رفتار ہینو بس نمبری ایل ای ٹی 9099 کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ کہروڑ پکا روڈ پر محفوظ آباد کے قریب سائیڈ روڈ سے اچانک مین روڈ پر آنے والے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو بچاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی زور دار تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار 11افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے پولیس تھانہ میرانپور نے قانونی کاروائی شروع کر دی ۔
حادثات