پاک فوج نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا،خواجہ سلیمان

     پاک فوج نے دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب دیا،خواجہ سلیمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر )مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، جنوبی پنجاب کے سنیئرنائب صدر حاجی ندیم قریشی،بیٹری ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ طلال صدیقی، چیئرمین ملتان ڈوثزن فہد اسحاق سانگی،بوہرگیٹ کے صدر چوہدری ریاض شاہین، ٹمبر مارکیٹ کے صدر قمرزمان خا ن،ملتان کے نائب صدر چوہدری عبدالمنان گوندل،ضلع ملتان کے نائب صدر شیخ فصیل محمود، عاصم ایوبی کھوکھر،حامد کمرسل سنیٹرممتاز آباد کے صدر سید عاطف شاہ نے بلوچستان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

 گردوں کا حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا اور یرغمال مسافروں کی بازیابی کے لیے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں امن و امان پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے آج پوری قوم مایوسی کا شکار ہے بلوچستان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کا حملہ وزیراعلی بلوچستان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ آج حالات ایسے ہو رہے ہیں کہ مسافروں کا محفوظ ترین سفر ٹرین پر سفر کرنا بھی انتہائی محال ہو چکا ہے صرف یہی نہیں بلکہ ٹرینوں پر سفر کرنے والی تاجر برادری اور صنعت کاروں میں بھی شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے آپ کو اب ٹرینوں میں غیر محفوظ سمجھتے ہیں اور یہ انتہائی سنگین صورتحال ہے ہم پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے بروقت کاروائی کر کے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیا اور ان کو جہنم واصل کیا اور یرغمال مسافرو ں کی بازیابی کے لیے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کرتے ہوئے ملک پاکستان کے وقار بند کیا ۔