طالبہ کی درخواست، ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت

   طالبہ کی درخواست، ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی   ر پورٹر)  ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس سید مسعود عابد نقوی نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ عشا حمید کی توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر زبیر کو ہدایت کی کہ وہ عدالت عالیہ کے حکم  26 فروری 2025 پر عمل درآمد کریں اور اسے ہراساں وہ پر(بقیہ نمبر3صفحہ7پر)

یشان کرنے سے باز رہیں پٹیشنر کے وکیل  عبدالرحمن طارق کھنڈ نے فاضل عدالت کو اگاہ کیاکہ جسٹس راحیل کامران نے 26 فروری کو ان کی موکلہ کی رٹ درخواست نمٹاتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ طالبہ کو ذاتی طور پر سماعت کریں اور اسے سات مارچ کے سیشن میں بیٹھنے دیں لیکن انہوں نے عدالتی احکامات کے باوجود انہیں کلاس میں نہ بیٹھنے دیا اور ان کا رویہ بھی انتہائی آمرانہ تھا۔عشا حمید بی ایس انٹرپرینیورشپ کی طالبہ وہ بعض گھریلو مجبوریوں کی وجہ سے باقاعدگی سے کلاسز اٹینڈ نہیں کر سکی جس پر ہیڈ اف ڈیپارٹمنٹ نے اس پر کلاس میں بیٹھنے پر پابندی عائد کر دی۔