پاک فوج کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائینگی، رضا حیات ہراج

  پاک فوج کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائینگی، رضا حیات ہراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 باگڑسرگانہ(نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار محمد رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس آپریشن  میں حصہ لینے پر  پاک فوج، ایئر فورس، ایف سی اور ایس ایس جی کی جرت و بہادری کو سلام، پاک فوج کے عظیم سپاہیوں کو زبردست خراج تحسین (بقیہ نمبر15صفحہ7پر)

پیش کرتا ہوں جنہوں نے بے مثال بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کا منہ توڑ جواب دیا اور تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔ہم سلام پیش کرتے ہیں ان جانبازوں کو جنہوں نے جان کی پرواہ کیے بغیر یرغمالیوں کو بحفاظت بازیاب کروایا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔