فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، صحت دشمن مافیا کی دوڑیں 

  فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، صحت دشمن مافیا کی دوڑیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، ڈیرہ غازیخان(نیوزرپورٹر، بیورو رپورٹ، سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کھانوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے فوڈ اتھارٹی سرگرم، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی باٹا چوک، گلگشت، شاہ ٹاؤن خانیوال روڈ اور ڈی ایچ اے شاپنگ آرکیڈ میں کارروائیاں، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر ریسٹورنٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس سمیت 6 فوڈ پوائنٹس کو 3 لاکھ 50 ہزار کے جرمانے، 55 کلو زائدالمیعاد خوراک، 30 لٹر رینسڈ آئل، 5 کلو باسی گوشت تلف۔۔ملتان 13 مارچ: کھانوں کے معیار کو بہتر بنانے کیلیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سحری اور افطاری کے دورا(بقیہ نمبر6صفحہ7پر)

ن فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھانوں میں رینسڈ آئل کے استعمال، باسی گوشت کی موجودگی پر معروف ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ فریزر میں مردہ حشرات پائے جانے، صفائی کے ناقص انتظامات پر باٹا چوک پر ریسٹورنٹ کو 70 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ایکسپائری برگر بن اور باسی سبزیوں کے استعمال پر فوڈ پوائنٹ کو 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ اس کے علاہ بیکری آئٹمز کی تیاری میں ناقص آئل کے استعمال اور ایکسپائری کیچپ برآمد ہونے پر بیکری کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ فریزر میں باسی اشیا اور غیر معیاری سبزیوں کے استعمال پر جلال مسجد چوک پر فوڈ پوائنٹ کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ کھانوں میں رینسڈ آئل اور ناقص اجزا کا استعمال انسانی صحت کے نقصان دہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب بھر میں آپریشنز جاری ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے وارڈ نمبر 14 محلہ فاروق آباد مظفرگڑھ میں مینگو یونٹ پر کارروائی عمل میں لائی۔جوس کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس کی ملاوٹ کی گئی تھی۔پروڈکشن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات بھی پائے گئے۔سینکڑوں لیٹر ناقص جوس ضائع کر کے جرمانہ عائد کردیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کا مشن جاری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سحر وافطار میں فوڈ پوائنٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔