نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے, روزانہ اوسطاً 180 آپریشن ہورہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے, روزانہ اوسطاً 180 آپریشن ہورہے ہیں: ڈی جی آئی ...
نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے, روزانہ اوسطاً 180 آپریشن ہورہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے جن پر عملدرآمد ہو تو دہشتگردی ختم ہو گی، 14نکات میں ایک نکتہ فوجی کارروائی ہے،فوجی کارروائی کا جو نکتہ ہے اس میں بتاسکتے ہیں ہم کیا کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف پوری قوم نے لڑنا ہوتا ہے،جعفرایکسپریس کا واقعہ بھارت کی دہشتگرد ذہنیت کا تسلسل ہے،افغانستان دہشتگرد اس سے پہلے بھی کارروائیوں میں ملوث رہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ 2014کے بعد نیشنل ایکشن پلان اتفاق رائے سے بنا تھا،نیشنل ایکشن پلان میں 14نکات تھے جن پر عملدرآمد ہو تو دہشتگردی ختم ہو گی،14نکات میں ایک نکتہ فوجی کارروائی ہے،فوجی کارروائی کا جو نکتہ ہے اس میں بتاسکتے ہیں ہم کیا کررہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاکہ دہشتگردی کیخلاف کارروائی میں جانیں دی جا رہی ہیں،2025میں ابتک 11ہزار سے زائد آپریشن کئے گئے ہیں، 2025میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً180آپریشن کئے جارہے ہیں،2024اور2025میں 1250دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو تربیت مل رہی ہے،افغان شہری دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں،اتحادی فوج کے افغانستان سے انخلا کے بعد اسلحہ دہشتگردوں کے پاس چلا گیا۔