کورونا وائرس کا پھیلاؤ تیز، مزید ایک مریض جان سے گیا، 168 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایک مرتبہ پھر تیز ہونے لگا، 24 گھنٹوں میں مزید ایک مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، 168 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملک میں کورونا کی مجموعی شرح 3.02 فیصد رہی، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں 6.11 فیصد، لاہور 5.51 فیصد جبکہ راولپنڈی میں مثبت شرح 3.99 فیصد رہی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 190 افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو سماجی فاصلہ برقرار اور ماسک پہننے کی ہدایت کر دی۔