نیب کاحیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، مشتعل تاجروں نے گوہر اللہ کو موٹر سائیکل پر فرار کرا دیا

نیب کاحیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، مشتعل تاجروں ...
نیب کاحیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، مشتعل تاجروں نے گوہر اللہ کو موٹر سائیکل پر فرار کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حیدر آباد میں نیب کی ٹیم کا چیمبر آف کامرس کے صدر کی گرفتاری کے لئے چھاپا تاجروں نے ناکام بنا دیا ،چیمبر کے صدر گوہر اللہ موقع سے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہونے میں کامیاب ۔

نجی ٹی وی ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق نیب کی ٹیم نے حیدر آباد چیمبر آف کامرس کے صدر گوہر اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کے لئے چیمبر آف کامرس میں پہنچے اور ان کے دفتر پر چھاپا مارا ،نیب کے چھاپے کی خبر کمیٹی روم میں جاری تاجروں کے اجلاس میں ارکان تک پہنچی تو انہوں نے نیب ٹیم کا گھیراؤ کر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی شروع کر دی اور انہیں یرغمال بنا لیا ،چیمبر کے صدر گوہر اللہ نیب کی ٹیم سے تلخ کلامی بھی کرتے رہے ،اسی اثناء میں تاجروں نے گوہر اللہ کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر موقع سے فرار کرا دیا ،نیب کی ٹیم کا کہنا تھا کہ کار سرکار میں مداخلت اور نیب اہلکاروں کو ہراساں کرنے پر تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے ۔

مزید :

حیدرآباد -