وہاڑی: شادی کے دس سال بعد شہری کے گھر 4 بچوں کی پیدائش

وہاڑی: شادی کے دس سال بعد شہری کے گھر 4 بچوں کی پیدائش
وہاڑی: شادی کے دس سال بعد شہری کے گھر 4 بچوں کی پیدائش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواحی گاوں ڈبلیو بی /553 کے محمدآصف کے ہاں شادی کے 10 سال بعد بیک وقت 4بچوں کی پیدائش ہوئی۔ مقامی ہسپتال میں آصف کی بیوی صائمہ نے بیک وقت دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو جنم دیا جس کے بعد اب زوجہ اور بچے خیریت سے اور صحتمند ہیں۔10 سال بعد اولاد کی نعمت ملنے پر پورا خاندان خوشیاں منا رہاہے۔بچے کے دادا دادی محمد عاشق آرائیں اور سکینہ بی بی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ نومولود بچوں کا والد آصف ان دنوں سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کیلئے گیا ہوا ہے۔ داد ا دادی نے خوب مٹھائیاں تقسیم کی اور کہا کہ خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے 10 سال بعد اولاد جیسی نعمت سے نوازا۔ بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی میں آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق چاروں بچے صحتمند اور تندرست ہیں اور انکا وزن بھی پورا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ماہیما چوہدری کی ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ پہچاننا مشکل ہوگیا

مزید :

وہاڑی -