پشاور، سوات اور مینگورہ میں 5.1شدت کا زلزلہ

پشاور، سوات اور مینگورہ میں 5.1شدت کا زلزلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت مختلف شہروں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب 5.1شدت کے زلز لے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ، دیگر جن شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں مینگورہ ، سوات اورگردونواح کے علاقے شامل تھے ۔ زلزلہ پیما حکام کے مطابق زلزلے کا مرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش کاعلاقہ تھا اور گہرائی 90کلومیٹرتھی ۔

مزید :

صفحہ آخر -