کراچی میں17 روپے کلو ٹماٹر ملے تو سیاست چھوڑ دونگا:مرتضیٰ وہاب

کراچی میں17 روپے کلو ٹماٹر ملے تو سیاست چھوڑ دونگا:مرتضیٰ وہاب
کراچی میں17 روپے کلو ٹماٹر ملے تو سیاست چھوڑ دونگا:مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگر 17 روپے کلو کا ٹماٹر مل رہا ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت لنگڑی ہے اس لیے لنگر خانہ بنا رہی ہے، عمران خان نے 50 لاکھ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، عمران خان اپنے وعدے کو وفا کریں۔سابق صدر آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوال پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب کو ان کے اپنے ڈاکٹروں سے علاج کروانے کی ضرورت ہے، عدالتیں ان کو انصاف فراہم کریں، ماضی میں ایسی نظیریں موجود ہیں جہاں بنا ثبوت کے لوگوں کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا تھا۔مولانا فضل الرحمان کے ’’پلان بی‘‘ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہر کسی کا حق ہے لیکن عوام پریشان ہوگی تو حکومت حرکت میں آئے گی۔انہوں نےکہاکہ پاکستان پہلاملک اورسندھ پہلاصوبہ ہےجہاں چیسٹ پین یونٹ کام کررہےہیں،کنٹینر میں بنائے گئے چیسٹ پین یونٹ سے متعلق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس کنٹینر کو لوگوں نے ماضی میں سیاست کے لیے استعمال کیا ہم اس کنٹینر کو عوامی خدمت کے لیے استعمال کرر ہے ہیں۔