ٹی 20ورلڈکپ فائنل میں دونوں ٹیمیں ہی ہماری تھیں، عادل رشید کے والد کا ویڈیو پیغام وائرل

ٹی 20ورلڈکپ فائنل میں دونوں ٹیمیں ہی ہماری تھیں، عادل رشید کے والد کا ویڈیو ...
ٹی 20ورلڈکپ فائنل میں دونوں ٹیمیں ہی ہماری تھیں، عادل رشید کے والد کا ویڈیو پیغام وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دےکر  چیمپئن کا سہرا سجانے والی  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عادل رشید کے والد کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہور ہا ہے ، جس میں ان کا کہنا تھاکہ ورلڈکپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں ہی ہماری تھیں۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن میں گزشتہ روز ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد انگلینڈ ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے سپنر  عادل رشید کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے ، جس میں اس کے والد کہہ رہے ہیں کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ انگلینڈ کو ورلڈکپ کے فائنل میں فتح ہوئی تاہم فائنل میں دونوں ٹیمیں ہماری تھیں، انہوں نے مزیدکہا کہ "الحمداللہ!  انگلینڈ ٹیم میں موجود معین علی اور عادل رشید دونوں میرے بیٹے ہیں، دونوں کشمیری ہیں، پاکستان کے لوگوں کو بھی ان دونوں کھلاڑیوں پر فخر ہے جو انگلینڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں، ورلڈکپ میں ان کی کارکردگی بھی اچھی رہی"۔

عادل  رشید  کے والد کا مزید کہنا تھا کہ  انگلینڈ کی فتح کے بعد جو بھی ہمیں مبارکباد دے رہا ہے میں ان سے یہی کہہ رہا ہے فائنل میں جو بھی ٹیم جیتتی ہمیں خوشی ہوتی کیوں کہ دونوں ٹیمیں ہماری تھیں