زون کے حصول کیلئے حج مشن اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی کی دوڑ کام نہ آسکی

    زون کے حصول کیلئے حج مشن اکاؤنٹ میں رقوم کی منتقلی کی دوڑ کام نہ آسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)حج2025ء پرائیویٹ حج سکیم کے منظم کی طرف سے جلد زون کے حصول کے لئے پاکستان حج مشن کے اکاؤنٹ اویپ میں رقوم کی منتقلی کی دوڑ کام نہ آ سکی۔سعودی وزارت الحج کا اکاؤنٹ ایکٹو ہو سکا نہ منیٰ کے پلاٹوں کی تفصیل سامنے آ سکی۔ ملک بھر سے لاکھوں ریال اویپ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا سلسلہ جاری، زون کے لئے رقوم کی منتقلی کے باوجود پلاٹ جنوری میں ہونے والی حج کانفرنس کے بعد ممکن ہو سکے گا۔طوافہ کمپنیوں کی طرف سے دعویٰ، پاکستان حج مشن کی طرف سے حج2024ء کے پڑے ہوئے اویپ اکاؤنٹ سے چار کروڑ سے زائد ریال نکال کر مکہ مدینہ کی عمارتوں کی خریداری شروع کرنے کے پروگرام نے مزید خدشات کو جنم دیا ہے۔ سعودی طوافہ کمپنی کے ذمہ دار نے بتایا زون ضرور پہلے لیاجانا ہے اس کے بعد طوافہ کمپنی سے معاہدہ ہو گا۔