گرونانک دیو جی کا جنم دن،تین ہزار سکھ یاتری آج پاکستان پہنچیں گے
لاہور(خبر نگار)حکومت پاکستان کی جانب سے بابا گرو نانک دیو جی کے 555ویں جنم دن کی مناسبت سے سالانہ تقریبات کی ننکانہ صاحب میں تمام تیاریاں مکمل، اس سال بھی شایان شان طریقے سے بابا گرو نانک دیو جی کا جنم دن منایا جائے گا۔بابا گرونانک دیو جی کاجنم دن منانے کے لئے3000 ہزار سکھ یاتری آج پاکستان پہنچیں گے جبکہ دنیا کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سکھ یاتری پہلے ہی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔سکھ یاتری بائی روڈ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے ننکانہ صاحب جائیں گے۔ واضح رہے کہ اس بار سکھ یاتریوں کی سہولت کے لئے ”automation system visa“کا اجرا ء کیا گیا تھا۔سیکورٹی کی ڈیوٹی انجام دینے کے لئے بورڈ کے 100سیکورٹی گارڈز کو سپشل ٹرینگ دی گئی ہے۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے ذرائع نے بتایا کہ مہمانوں کی فول پروف سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات چیئرمین بورڈ کے خصوصی احکامات پر کئے گئے ہیں، مرکزی کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔۔ سکھ یاتری واہگہ باڈر لاہور پہنچنے کے بعد بذریعہ روڈ سیدھا بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ پردھان پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی و صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑ ہ کے مطابق اس بار بابا گورو نانک جنم دن“پرکاش پرب“ بھر پور انداز میں منایا جائے گا۔ جنم دن کے حوالے سے تمام انتظامی اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ میں ہیں۔