تحفظ ختم نبوتؐ اور دفاع صحابہ کرامؓکے مشن پر عمل پیرا رہیں گے،ہشام ظہیر

تحفظ ختم نبوتؐ اور دفاع صحابہ کرامؓکے مشن پر عمل پیرا رہیں گے،ہشام ظہیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نمائندہ خصوصی) جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت ؐ اور دفاع صحابہ کرام ؓ، اْمھات المومینین کی عظمت انکا دفاع ہمارے ایمان کا جزو ہے۔ختم نبوتؐ، صحابہ کرام ؓ و اہل بیت کا دفاع اور فتنہ قادیانیت کا تعاقب ہما رے ایمان کی حقیقی اساس اور ہماری زندگیوں کا نصب العین ہے۔قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم کریں نیز قادیانیوں کو کلیدی عہدوں سے ہٹا کر انکو مسلمانوں کے اسلامی اصطلاحات اور شعائر اسلامی استعمال کرنے سے روکا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس صفدر آباد کے زیر اہتمام ”تحفظ ختم نبوت ؐ، دفاع صحابہؓ کانفرنس“ سے خطاب کرتے ہوئے گیا۔علامہ ہشام الہی نے مزید  کہا کہ تحفظ ختم نبوت ؐ اور دفاع صحابہ کرام ؓ، اْمھات المومینین کی توہین ناقابل برداشت ہے۔کانفرنس سے مولانا نعیم الرحمن شیخو پوری،، مولانا عابد سلمان رو پڑی، قاری عثمان شاکر، مولانا عبد الغفور تبسم، قاری محمد اشفاق، قاری عطاء  اللہ شاہد، حافظ عبد الحفیظ ناز، صاحبزادہ احسان الہٰی ظہیر نے بھی خطاب کیا