ہمارے کارکن مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کی تاریخ دیں: بیرسٹر سیف

ہمارے کارکن مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کی تاریخ دیں: بیرسٹر سیف
ہمارے کارکن مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کی تاریخ دیں: بیرسٹر سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکن تو ہم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ احتجاج کی تاریخ دیں، پوری کوشش کریں گے کہ کارکنوں کےلیے تمام انتظامات کریں۔

 جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارے ورکرز ٹرینڈ ہیں ان کو علم ہے کہ ہر طرح کے حالات ہوسکتے ہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ احتجاج سے نتائج حاصل کیے ہیں، لوگ ہم پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے ہمارے ساتھ احتجاج کے لیے نکلتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان پر مضبوط ڈینٹ ڈالیں گے تاکہ مجبور ہوں اور عوام کا مطالبہ تسلیم کریں۔مشیر اطلاعات کے پی نے کہا کہ ابھی تو ہمارا ہدف ہے کہ 24 نومبر کو اسلام آباد آئیں گے۔

مزید :

قومی -