پاکستان قونصلیت جدہ  میں  پاکستان کرسچین کمیونٹی جدہ  کی کرسمس تقریب،  قونصل جنرل  خالد مجید کی خصوصی شرکت

  پاکستان قونصلیت جدہ  میں  پاکستان کرسچین کمیونٹی جدہ  کی کرسمس تقریب، ...
  پاکستان قونصلیت جدہ  میں  پاکستان کرسچین کمیونٹی جدہ  کی کرسمس تقریب،  قونصل جنرل  خالد مجید کی خصوصی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(محمد اکرم اسد) پاکستان کرسچین کمیونٹی جدہ نے کرسمس کی رنگا رنگ تقریب  پاکستان قونصلیت جدہ کے کمیونٹی حال میں منعقد کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے، تقریب میں کرسچین کمیونٹی کے اہل خانہ نے کرسمس کی عبادات کیں۔

تقریب سے کرسچین کمیونٹی کے صدر  جان گلزار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قونصلیٹ کے تعاون سے ہم ہر سال اپنے تہوار  قونصلیٹ میں شاندار طریقے سے مناتے ہیں جسکے لئے پوری کرسچین کمیونٹی قونصلیٹ کا شکریہ ادا کرتی ہے، تقریب میں قونصل جنرل کی جانب سے کرسچین کمیونٹی کے بچوں میں تحائف تقسیم کئے گئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل  نے کہا کہ  اس سال بانی پاکستان کی پیدائش  کا  148وان یوم پیدائش بھی ہے، ان کا اقلیتوں کے متعلق وژن بڑا واضح تھا۔11اگست 1947 کو ایک ہندو رہنما جوگیندرا ناتھ منڈل کی زیر صدارت پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی سے اپنے خطاب میں،جسے چارٹر آف پاکستان بھی قرار دیا جاتا ہے، قائد اعظم نے جان و مال کی سلامتی سمیت اقلیتوں کے تمام شہری حقوق کے تحفظ کا اعلان کیا۔

 قائداعظم ؒ  نے فرمایا:”آپ لوگ آزاد ہیں۔آپ لوگ اِس ملک پاکستان میں اپنی عبادت گاہوں، مسجدوں، مندروں یا کسی عبادت گاہ میں جانے کے لیے آزاد ہیں۔آپ کا مذہب کیا ہے؟ فرقہ کیا ہے؟ ذات کیا ہے؟ اس کا ریاست کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ ہم اس بنیادی اصول سے آغازکریں گے کہ ہم سب ریاست کے شہری ہیں اور ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔

“انہوں نے کہا کہ یہ محض بانی پاکستان کا دعویٰ نہیں تھا،بلکہ انھوں نے ایک ہندو جوگیندرا ناتھ منڈل کو پاکستان کا پہلا وزیر قانون بناکر اِس بات کا عملی ثبوت بھی پیش کیا کہ ایک آزاد وطن کا شہری ہونے کی حیثیت سے مسلمان اور غیرمسلم پاکستانی میں کوئی فرق نہیں۔ جوگیندرا ناتھ منڈل پاکستان کے بانیان میں ایک تھے، ۔ گورنر جنرل نامزد ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں قائد اعظم ؒ  نے اقلیتوں کو یقین دلایا کہ پاکستان میں اُنھیں مذہب، عقیدے، جان و مال اور ثقافت کا تحفظ حاصل ہوگا

   پاکستان کے قیام کے وقت غیر مسلم اقلیتوں نے تحریک پاکستان کا ساتھ دیا تھا   قائد کے اس پاکستان میں جسٹس کارنیلیئس اور جسٹس بھگوان داس عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ ایئرمارشل ظفر چودھری فضائیہ کے سربراہ بنے۔ 1965ءکی پاک بھارت جنگ کے دوران سیسل چودھری کے کردار پر پوری پاکستانی قوم کو فخر ہے۔ اس جنگ میں مسیحی بھائیوں نے پاکستان کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

خالد مجید نے کہا کہ سعودی عرب میں کرسچین کمیونٹی ایک پر امن اور متحد کمیونٹی ہے جس پر  پاکستان کو فخر ہے، وہ سعودی قوانین کا بھر پور احترام کرتے ہیں۔   تقریب سے خطاب سے پیٹرک فلک، پوسٹر فرانسنس نے اور کمیونٹی ارکان نے بھی خطاب کیا اور حکومت پاکستان، پاک آرمی کی بہادرآنہ صلاحیتوں کا ذکر کیا۔