پی ڈی ایم حکومت میں قانون سازی کیخلاف درخواست دینے والے کو دوسری بار جرمانہ، درخواست خارج

پی ڈی ایم حکومت میں قانون سازی کیخلاف درخواست دینے والے کو دوسری بار جرمانہ، ...
پی ڈی ایم حکومت میں قانون سازی کیخلاف درخواست دینے والے کو دوسری بار جرمانہ، درخواست خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پی ڈی ایم حکومت میں قانون سازی کو غیرآئینی قرار دینے سے متعلق درخواست جرمانے کیساتھ خارج کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ڈی ایم حکومت میں قانون سازی کو غیرآئینی قرار دینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،درخواستگزار محمود اختر نقوی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے ۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست جرمانے کی ساتھ خارج کردی،جسٹس امین الدین نے کہاکہ آپ کی دو درخواستیں ہیں دونوں پر 20،20ہزار جرمانہ کررہے ہیں۔