غیرملکی اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نےغیرملکی اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئینی بینچ نے غیرملکی اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست پر سماعت کی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے،الیکشن کمیشن غیرملکی اکاؤنٹس اور اثاثوں پر قانون سازی کیسے کر سکتا ہے؟جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ درخواستگزارنے درخواست میں کوئی قانونی بات نہیں کی، درخواستگزار مشتاق اعوان نے کہاکہ غیرملکی اثاثوں پر الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ کن لوگوں کے غیرملکی اثاثے یا بینک اکاؤنٹس ہیں نام نہیں لکھا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کا نہیں کہہ سکتے،آئینی بینچ نےغیرملکی اثاثوں اور بینک اکاؤنٹس کیخلاف درخواست 20ہزار جرمانے کیساتھ خارج کردی۔