یو ایس ایڈ پروگرام کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ

یو ایس ایڈ پروگرام کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ
یو ایس ایڈ پروگرام کے اعلیٰ سطحی وفد کا پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یو ایس ایڈ پروگرام کے اعلیٰ سطحی وفد نے پی ڈی ایم اے پنجاب کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر پنجاب میں ارلی وارننگ سسٹم ،ڈیزاسٹر رسک رڈکشن، موسمیاتی تبدیلیوں اور نقصانات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم کی ورکنگ  کےبارے  میں آگاہ کیا ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے  عرفان علی کاٹھیا  کے مطابق صوبائی کنٹرول روم میں تمام اضلاع کیساتھ 24 گھنٹے رابطے کو یقینی بنایا جاتا ہے ،سموگ،سیلاب، ڈینگی، قحط سالی اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔ بارش فلڈ اور دیگر آفات کے بارے میں پیشگی وارننگز اور انتظامیہ کو الرٹ جاری کیے جاتے ہیں،سموگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔صوبے بھر میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر باپندی عائد ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے ۔

عرفان علی کاٹھیا  کا مزید کہنا تھا کہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں غیر یقینی اضافہ ہوا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی جا چکی ہے۔

یو ایس وفد کا کہنا تھا کہ گلیشئیر پگھلنے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات شدید بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ہیں۔قدرتی آفات سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اے کو تمام تر ممکنہ معاونت فراہم کی جائے گی ۔ 

وفد نے پاکستان میں رسک اسسمنٹ اور ارلی وارننگ سسٹم پر تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی  کرائی ۔