” اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ چھوٹے ہوں یا بڑے، کچھ عادات مشترک ہوتی ہیں“ صحافی عمر چیمہ نے مودی اور عمران خان کی ایسی تصویر شیئر کروادی کہ دیکھ کر وزیر اعظم کا رنگ لال ہوجائے گا

” اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ چھوٹے ہوں یا بڑے، کچھ عادات مشترک ہوتی ہیں“ صحافی ...
” اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ چھوٹے ہوں یا بڑے، کچھ عادات مشترک ہوتی ہیں“ صحافی عمر چیمہ نے مودی اور عمران خان کی ایسی تصویر شیئر کروادی کہ دیکھ کر وزیر اعظم کا رنگ لال ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز (ہفتہ کو) کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیاگیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں نہ صرف 10 ارب درخت لگائے جائیں گے بلکہ صفائی کی قومی مہم بھی شروع کی جائے گی جبکہ عوامی بیت الخلا بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ عمران خان کی اس مہم کی کوئی تعریف کر رہاہے تو کوئی اسے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی نقل قرار دے رہا ہے۔اس مہم کے ممکنہ ناقدین میں سینئر صحافی عمر چیمہ بھی شامل ہیں ، یہ وہی عمر چیمہ ہیں جنہوں نے پاناما سکینڈل کی خبر بریک کرکے نواز شریف کی نااہلی کی راہ ہموار کی تھی جبکہ ان کے کریڈٹ پر عمران خان کی تیسری (موجودہ) شادی کی خبر بھی ہے ۔
عمران خان نے گزشتہ روز کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز اسلام آباد کے ایک کالج میں جھاڑو لگا کر کیا تو صحافی عمر چیمہ نے ان کی اور مودی کی ایک تصویر شیئر کی ۔ اس تصویر میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم کے ہاتھوں میں جھاڑو دیکھا جاسکتا ہے۔ عمر چیمہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ”اعلیٰ عہدوں پہ فائز لوگ چھوٹے ہوں یا بڑے، کچھ عادات تاہم مشترک ہوتی ہیں جیسا کہ جھاڑو لگانا، ٹائلٹ بنوانا، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ“۔


خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے بطور وزیر اعظم ’ سوَچ بھارت ابھیان‘ (کلین انڈیا، گرین انڈیا) کے نام سے قومی مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت پورے بھارت میں نہ صرف صفائی مہم کا آغاز کیا گیا بلکہ بیت الخلا کی سہولت سے محروم 90 کروڑ لوگوں کو ’سوچالے‘ (بیت الخلا) کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔یہاں یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ آخر عمر چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں ”اعلیٰ عہدوں پہ فائز لوگ چھوٹے ہوں یا بڑے“ کس کیلئے استعمال کیا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی جانب سے مذاکرات سے انکار پر وزیر اعظم عمران خان نے مودی کو بڑے عہدے پر فائز چھوٹا شخص قرار دیا تھا ، یہی وجہ ہے کہ عمر چیمہ نے اسی انداز میں یہ ٹویٹ لکھا ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا ” مذاکرات کی بحالی کی میری دعوت کے جواب میں بھارت کا منفی اور متکبر رویہ باعث افسوس ہے۔ اپنی پوری زندگی میں نے ادنیٰ لوگوں کو بڑے بڑے عہدوں پر قابض ہوتے دیکھا ہے۔ یہ لوگ بصارت سے عاری اور دوراندیشی سے یکسر محروم ہوتے ہیں“۔