فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا گیا۔
سما ٹی وی کے مطابق فلک جاوید کے شوہر کی سم فرنچائز سیل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس علی ضیا باجوہ نے شکیل ریاض کی درخواست پر سماعت کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے فرنچائز پر غیرقانونی چھاپہ مارا، پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت فرنچائز کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے،لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔