پولیس کا انوکھا کارنامہ، 7 سالہ بچے پر چوری اورپولیس مقابلے کا مقدمہ درج
نوشہروفیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن )نوشہروفیروز میں پولیس نے پیشہ ورانہ کارکردگی کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔ پولیس نے 7 سالہ بچے پر دومقدمات درج کرلئے جس میں ایک چوری جبکہ دوسرا پولیس مقابلہ ہے۔
معصوم بچہ ضمانت کے لئے مورو کورٹ پہنچ گیا۔ پولیس نے کہا کہ بچے پرچوری اورپولیس مقابلے کا کیس درج ہے۔ بچے نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دائرکردی۔
بچے کے ایڈووکیٹ نے کہا کہ مقدمے کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن کونوٹس لینا چاہئے۔