بنوں پولیس لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 5حملہ آور بھی مارے گئے

بنوں پولیس لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 5حملہ آور بھی مارے گئے
بنوں پولیس لائن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 اہلکار شہید، 5حملہ آور بھی مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس لائن پر دہشتگردوں کے  حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

سٹی 42 نیوز کے مطابق بنوں میں پولیس لائن پردہشتگرد حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور دہشتگرد  مارے گئے۔پولیس لائن کے مرکزی گیٹ پر کھڑے پولیس اہلکاروں پربرقع پوش دہشتگردوں نے فائرنگ کی جس سے  گیٹ پر موجود چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

 عینی شاہدوں کے مطابق پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان ایک گھنٹے تک فائرنگ تبادلہ ہوا اور بھرپورجوابی فائرنگ میں پانچ حملہ آور بھی مارے گئے۔بنوں میں دہشتگردی واقعات کے  بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس حکام سےپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور صوبائی وزیر پختون یار کو بنوں پہنچنے کی ہدایت کی۔