کیا واقعی ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16 گرایا؟ پاک فضائیہ نے پہلی بار ایسے ثبوت پیش کردیے کہ انڈین میڈیا کا منہ بند کردیا

کیا واقعی ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16 گرایا؟ پاک فضائیہ نے پہلی بار ایسے ...
کیا واقعی ابھی نندن نے پاکستان کا ایف 16 گرایا؟ پاک فضائیہ نے پہلی بار ایسے ثبوت پیش کردیے کہ انڈین میڈیا کا منہ بند کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ پراپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ 27 فروری کو ابھی نندن نے پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ مار گرایا تھا ، اسی بنا پر اسے ’ ویر چکر‘ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا لیکن اب پہلی بار پاک فضائیہ نے ایسے ناقابل تردید شواہد پیش کردیے ہیں کہ بھارتی میڈیا کا سارا پراپیگنڈا بھسم ہوگیا ہے۔
ڈی سی اے ایس ایئر مارشل حسیب پراچہ نے یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے تصویروں کی مدد سے بتایا کہ ابھی نندن کے مگ 21 سے کوئی میزائل لانچ ہونے سے پہلے ہی پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اسے دبوچ لیا تھا۔


ڈی سی اے ایس ایئر مارشل حسیب پراچہ نے یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے 26 اور 27 فروری کو پیش آنے والے واقعات کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ یہ پروگرام 6ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر نشر کیا جانا تھا لیکن محرم کے احترام کے باعث اسے ہفتہ کے روز نشر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ابھی نندن نے پاکستان کا کوئی جہاز نہیں گرایا ، ابھی نندن کے چاروں میزائل اب بھی ہمارے پاس پڑے ہوئے ہیں اور اگر کوئی غیر جانبدار تجزیہ کار اس کو دیکھنا چاہے توہم اس کو خوش آمدید کہیں گے۔ ’ ہم نے ابھی نندن کے جہاز کی تباہی والی اصل جگہ کی تصویر لی تو اس میں بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سارے میزائل جہاز کے پاس ہی پڑے ہوئے تھے اور ایک میزائل جہاز کے ساتھ ہی جل گیا ہے۔‘


خیال رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے پاکستان میں دراندازی کرنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا مگ 21 طیارہ مار گرایا اور اسے گرفتار کرلیا تھا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ پراپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ ابھی نندن نے اپنے مگ 21 سے پاکستان کا ایف 16 مار گرایا تھا اور اسی بنا پر اسے فوج کے اعلیٰ ترین اعزاز ویر چکر سے نوازا گیا تھا۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -