سوات دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی 

سوات دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی 
سوات دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز سوات میں ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8  ہو چکی ہے ، پولیس کو جائے وقوعہ سے تین افراد کی لاشیں آج صبح ملیں ۔ 


 نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق گزشتہ روز سوات کے علاقے برہ بانڈئی  میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس میں دو اہلکاروں سمیت  5 افراد جاں بحق ہوئے ،  جاں بحق ہونے والوں میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان بھی شامل تھے ۔   دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے نہیں  سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہی  ضلع کرم میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔