ایشیا کپ، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

ایشیا کپ، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی
ایشیا کپ، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 252رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف 8وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ فخر زمان کی گری جو 4سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد بابر اعظم 29سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔کپتان کے بعد عبد اللہ شفیق 52سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔محمد حارث 3اور محمد نواز 12سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد محمد رضوان اور افتخا ر احمد نے اچھی پارٹنر شپ لگائی اور پھر افتخار احمد 47سکور پر آوٹ ہوئے۔شاداب خان تین سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔  محمد رضوان 86سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سےمتھیشا پیتھیرانا 3،  پرا مود مدوشن 2 جبکہ مہیش تھکشینا اور ولالاگے ایک ،ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔جواب میں سری لنکا کی جانب سے پاتھ نسانکا 29، کوشل پریرا 17،کوشل مینڈ س 91، سدھیرا 48 اور داسن شنا کا 2سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے افتخار احمد نے 3، شاہین آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان بھی ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔