عمران خان سے تفتیش کیلئے ایف آئی اے ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کےلیے ایف آئی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
بانی پی ٹی آئی کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ سے ریاست مخالف پوسٹ شیئر کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے تفتیش شروع کی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایف آئی اے کی 3 رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفیش کےلیے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل پہنچی ہے،ایف آئی اے ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان، سب انسپکٹر منیب احمد اور انیس شامل ہیں۔
ایف آئی اے ٹیم کل رات بھی عمران خان سے تفتیش کےلیے جیل پہنچی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی نے ٹیم سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے کا کہا تھا۔