دعوے کرنے والوں نے پاکستان کو معاشی طور پر کمزورکیا ،رمضان بیگ

دعوے کرنے والوں نے پاکستان کو معاشی طور پر کمزورکیا ،رمضان بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مرزا رمضان بیگ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ابھی تک بھی کچھ نہیں کر پائی ہے حالانکہ الیکشن کے وقت مسلم لیگ (ن) یہ دعوی کیا تھا کہ حکومت میں آنے کے بعد اپنے ابتدائی چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا مسلۂ حل کر دیں گے لیکن اب ہر گھنٹے کے بعد شہروں میں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے اور دیہاتوں میں کتنی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہو گی اس کا اندازہ بھی اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے دعوے کرنے والوں نے پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کردیا ہے اور عوا کو اپنی پالیسیوں سے بے روز گار کرنا شروع کردیا ہے۔