آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بننے والاعمران خان’ بغض نواز اور شہباز‘ میں جھلس رہا ہے، مریم اورنگزیب

 آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بننے والاعمران خان’ بغض نواز اور شہباز‘ میں ...
 آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بننے والاعمران خان’ بغض نواز اور شہباز‘ میں جھلس رہا ہے، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) مسلم لیگ( ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آر ٹی ایس بٹھا کر وزیراعظم بننے والاعمران خان بغض نواز اور شہباز میں جھلس رہا ہے،بتایا جائے کہ ڈسکہ الیکشن میںکس نے پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کیاتھا،چوروں اور نالائقوں کا ٹولہ دہری شہریت رکھتا ہے، ان سب کو ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سرپرستی میں شہزاد اکبر نے شریف خاندان کے رائیونڈ والا گھر گرانے کی پلاننگ کی اور شہزاد اکبر نے بورڈ آف ریونیوکے افسران کو یرغمال بنا کر راتوں رات ریکارڈ میں خفیہ طور پرجعلسازی کرکے اس تبدیل کیا ۔لینڈ ریونیو کے افسران نے منع بھی کیا یہ نہ کریں ورنہ ریکارڈ چیلنج ہوجائے گا ۔ حکومت کو کرپشن کا ایک ڈھیلا نہیں ملا تو نیچ اور گھٹیا حرکت پر اتر آئے۔
انہوں نے بتا یا کہ وہ تمام دستاویزات موجود ہیں جن پر راتوں رات تبدیلی کی گئی،30 سال میں کسی نے اس ملکیت کی خریدوفروخت اور تعمیر پر اعتراض نہیں کیا،ہم نے عدالت میں 1992 سے شریف خاندان کی ملکیت کی تمام دستاویزات جمع کرائیں ہیں، عدالت کی جانب سے انہیں روک دیا گیا ورنہ ان لوگوں نے رات کوگھرگرانے کا پورا پلان بنایا گیا تھا۔ شرم کریں، حیا کریں، آپ کو پلان بھی صحیح طریقے سے بنانا نہیں آتا۔

مزید :

قومی -