ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلو پی سی اے) کے نائب صدرصادق الاسلام کوسپرد خاک کردیا گیا

ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلو پی سی اے) کے نائب صدرصادق الاسلام کوسپرد ...
ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلو پی سی اے) کے نائب صدرصادق الاسلام کوسپرد خاک کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جدہ ( محمد اکرم اسد) سعودی کرکٹ سینٹر، جدہ کرکٹ کلب ویسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن کے  سابق عہدیدار محمد صادق الاسلام  جو اتوار  کو  مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے، کو پیر کے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقبرہ الفیصیلہ جدہ میں   سپرد خاک کر دیا گیا۔

ان کی نماز جنازہ مسجد رضوان العزیزیہ میں ادا کی گئی تھی،  نماز جنازہ میں کمیونٹی کارکنان، سیاسی و سماجی شخصیات  نے شرکت کی۔صادق الاسلام ایک ممتاز کرکٹ ایڈمینسٹر تھے۔ انھوں نے اپنی زندگی سعودی عرب میں کرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ انھوں پہلے جناح لیگ، نیشنل لیگ ، جدہ لیگ، سعودی کرکٹ سینٹر اور ڈبلیو پی سی اے کے پلیٹ فارم سے کئی قومی اور بین الاقوامی سطح کے میچوں میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ  ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں بھی اپنی خدا داد صلاحتوں سے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ 
انکے انتقال پر قونصل جنرل خالدمجید،  سعودی  صحافی خالد المعینا، پاکستان جرنلسٹس فورم کےچیئرمین امیر محمد خان، سابق صدر شاہدنعیم، سکریٹری جنرل محمد جمیل راٹھور، سعودی کرکٹ سنٹر کے سابق سربراہ ندیم  ندوی کے علاوہ جنید اسکندر صدر ڈبلیو پی سی ،ڈاکٹر ضیاء الدین، معروف کرکٹر محمد جاوید اورکرکٹ امپائرمرزا کاشف بیگ  نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  صادق الاسلام کے بیٹوں شاہد الاسلام اورفہیم الاسلام اور لواحقین سے تعزیت کی ہے اور مرحوم کی مغفرت و اعلیٰ درجات کیلئے  دعائیں کی ہیں۔