لاپتہ ہونیوالے4سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد،ملزم گرفتار

 لاپتہ ہونیوالے4سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد،ملزم گرفتار
 لاپتہ ہونیوالے4سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد،ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

    بہاولنگر(آئی این پی  )  بستی آرائیاں میں 12 گھنٹے سے لاپتہ 4 سالہ بچے کی لاش ہمسائے کے گھر برآمد کرلی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیل کے مطابق بہاولنگر کی بستی آرائیاں سے گزشتہ بارہ گھنٹے سے لاپتہ لڑکے کی لاش برآمد کر لی گئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ 4 سالہ محسن کی لاش ہمسائے کے گھر سے  ملی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو ضابطہ کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا ہے اور ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔ڈی پی او حافظ کامران اصغر کے نوٹس پر مقدمہ درج کیا گیا تاہم بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔