لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ،جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو روکنا ہے: سی ای او رمضان بٹ

لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ،جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو ...
لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ،جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو روکنا ہے: سی ای او رمضان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( طیبہ بخاری سے )لیسکو کےنئے چیف ایگزیکٹو  آفیسر انجینئر لیسکو رمضان بٹ نے کہا ہے کہ لیسکو کا نیا ویژن کرپشن کا خاتمہ ہے ، بجلی کی چوری عوام کی چوری ہے اس کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

 میڈیا سے گفتگومیں سی ای او رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو کمپنی ہماری ماں کی طرح ہے، اس کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے۔جو لوگ چوری اور سینہ زوری کرتے ہیں ان کو ہم نے روکنا ہے۔ریکوری کے معاملات کو بہتر اورصارفین تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔لیسکو میں ای آر پی سسٹم بہترین طریقے سے چل رہا ہے، نیو کنکشنز اور خراب میٹرز ای آر پی کے ذریعے فوری جاری ہورہے ہیں۔

 سی ای او لیسکو نےدعویٰ کیا کہ ای آر پی سسٹم کی بہت زیادہ مخالفت تھی مگر اس کے باوجود وہ سسٹم لاگو کیا گیا،بجلی چوری کے خلاف کارروائی میں مدد پر وزیراعظم ،وفاقی وزیر ،بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکر گزار ہوں ، آرمی چیف، رینجرز اور پولیس کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے بھرپور مدد کی ۔